ارنا کے مطابق جنرل اسماعیل قا آنی نے یحیی سنوار کے نام تحریری پیغام میں حماس کا سیاسی قائد منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق جنرل قا آنی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اسلامی استقامتی تحریک کے دلیر رہنما اور ایسے متین اوراہم لیڈر تھے کہ انھوں نے اسلامی دنیا میں اتحاد قائم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
جنرل قاآنی نے حماس کے پولٹ بیورو کے نئے سربراہ یحیی سنوار کے نام اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی فرمایا ہے ان کے خون کا بدلہ لینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس ميں شک نہیں کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون صیہونی حکومت کو سخت ترین سزا دینے میں موثر واقع ہوگا۔
سپاہ قدس کے کمانڈرنے یحیی سنوار کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ اسلامی استقامتی محاذ میں آپ کے بھائیوں کی مجاہدت غاصب صیہونی حکومت کو سخت ترین سزا دینے اور اس کے منحوس وجود کو صحفہ ہستی سے مٹانے میں یقینا بنیادی کردار ادا کرے گی۔
جنرل قا آنی نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ حماس نے آپ جیسی ہستی کو اپنا سیاسی قائد منتخب کرکے ثابت کردیا ہے کہ حماس کا پرافتخار پرچم ایسی توانا ہستی کو دیا جارہا ہے کہ جو مرد میدان اور مجاہد فی سبیل اللہ ہے۔
آپ کا تبصرہ